برطانیہ کا پہلا خلائی اڈہ سکاٹ لینڈ میں ہوگا

Jul 14, 2014

لندن (بی بی سی اردو) برطانوی حکومت کے تازہ منصوبے کے مطابق برطانیہ کا پہلا خلائی اڈہ سکاٹ لینڈ ہوگا۔ برطانوی وزراء چاہتے ہیں2018 تک یہ خلائی پورٹ قائم کردی جائے۔ امریکہ کے بعد یہ اس نوعیت کا پہلا خلائی اڈا ہوگا۔  اس خلائی پورٹ کے لئے آٹھ چھوٹے ہوائی اڈوں کا انتخاب کیا گیا تھا اور سکاٹ لینڈ میں ایسے 6 مناسب مقامات موجود ہیں۔ سکاٹ لینڈ کی حکومت کا کہنا تھا کہ خلائی صنعت میں ترقی کے لیے آزادی کی اپنی اہمیت ہے۔

مزیدخبریں