برسلز (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما عابد فضل چشتی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب شروع کر کے پاکستان میں ترقی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ فوج اور حکومت ملک سے دہشت گردی ختم کر کے پاکستان کو ٹائیگر بنا کر دم لے گی۔ لیکن افسوس کہ سونامی اور انقلاب کے دعویدار ہیں جو انارکی پیدا کر کے ملک کو دولخت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔