کوئٹہ :دن دیہاڑے صوبائی وزیرکھیل کے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی گئی

Jul 14, 2014

کوئٹہ( آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ سے نامعلوم راہزن دن دیہاڑے صوبائی وزیرکھیل کے ڈرائیور سے گاڑی چھین کر لے گئے صوبائی وزیر کھیل میر مجیب الرحمان محمد حسنی کا ڈرائیور ا ن کی سرکاری گاڑی لیکر زرغون روڈ پر جا رہا تھا کہ نا معلوم ڈاکو  اسلحہ کے زور پر گاڑی چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے کارووائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں