بہاولپور (نامہ نگار) ٹی ایم اے سٹی بہاولپور کے ٹی ایم او زاہد جاوید خان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ زاہد جاوید ساجد اعوان ٹاؤن میں مرکزی مسجد سے نماز تراویح پڑھ کر گھر جا رہے کہ نامعلوم افراد نے انہیں گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر بہاولپور وکٹوریا ہسپتال لے جایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بہاولپور سرفراز احمد فلکی، ڈی سی او عمران سکندر بلوچ، پرنسپل کیو ایم سی خواجہ ہارون پاشا، اے سی سٹی اور دیگر افسران شعبہ حادثات پہنچ گئے۔ آخری اطلاع تک ٹی ایم او کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔
بہاولپور : نامعلوم افراد نے ٹی ایم او زاہد جاوید کو گولی مار کر زخمی کردیا
Jul 14, 2015