پوسٹل اکائونٹس‘ سیونگ سرٹیفکیٹس‘ نئی گاڑی لینے پر نان فائلرز کیلئے زیادہ ٹیکس‘ وائرلیس انٹرنیٹ بھی مہنگا

Jul 14, 2015

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ڈی جی پوسٹ آفس اور صوبائی سیکرٹریز ایکسائز کے نام خطوط میں نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس کے منافع ‘ گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کے ساتھ جمع کرائے جانیوالے ود ہولڈنگ‘ ٹیکس‘ نئی گاڑی کی خریداری یا ملکیت کی منتقلی پر لگنے والے ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام کیٹگریز میں نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرحیں بڑھائی گئی ہیں۔ ڈی جی پوسٹ آفس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹس یا نیشنل سوینگ سکیم کے تحت سرٹیفکیٹ کے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح فائلرز کیلئے منافع کے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگے گا جبکہ ’’نان فائلرز ‘‘ کیلئے 5 لاکھ روپے تک منافع کے 10 فیصد اور اس سے زائد کی رقم پر 17.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ سیکشن 234 کے تحت ٹوکن ٹیکس کے ساتھ جو ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ اس میں گڈز ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر فائلرز سے ادارے گڈ وزن پر 2,5 روپے فی کلو گرام ٹیکس لیا جائیگا۔ نان فائلرز کیلئے 4 روپے فی کلو گرام وزن کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ جن ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 8120 کلو گرام سے زائد وزن لادا گیا ہے اگر ان کی رجسٹریشن کے بعد 10 سال گزر گئے ہوں ‘ 1200 روپے سالانہ ٹیکس لیا جائیگا۔ کرایہ پر چلنے والی مسافر گاڑیوں سے فائلرز کے لئے 4 سے 10 سیٹوں والی گاڑی پر 50 روپے‘ 10 سے 12 مسافروں والی گاڑی پر 100 روپے‘ 20 سے زائد گنجائش والی گاڑی پر 300 روپے ٹیکس لگے گا۔ نان فائلرز کیلئے بالترتیب ایک سو روپے ‘ 200 روپے اور 500 روپے ٹیکس لگے گا۔ نجی گاڑیاں جن کو ٹوکن ٹیکس کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑیگا۔ ان میں فائلرز کیلئے ایک ہزار سی سی تک 800 روپے‘ 1001 سے 1199 سی سی 1500 روپے‘ 1200 سے 1299 سی سی تک 1750 روپے‘ 1300 سی سی سے 1499 تک 2500 روپے‘ 1500 سی سی سے 1999 سی سی تک 4500 روپے اور 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر 10 ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔ نان فائلرز کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایک ہزار سی سی 1200 روپے‘ 1001 سے 1199 سی سی 4 ہزار روپے، 1200 میں سے 1299 پانچ ہزار روپے ‘ 1300 سی سی سے 1499 سی سی تک 7500 روپے‘ 1500 سی سی سے 1599 سی سی تک 12 ہزار روپے‘ 1600 سی سی سے 1999 سی سی تک 15 ہزار روپے اور 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں پر نان فائلرز سے 30 ہزار روپے ہو گی۔ صوبائی سیکرٹریز ایکسائز کے نام لکھے گئے خط میں گاڑی کی خریداری اور ملکیت کی منتقلی پر لگنے والے ایڈوانس ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ گاڑی کی خریداری یا ملکیت کی منتقلی پر ٹیکس کی شرحیں حسب ذیل ہوں گی۔فائلرز کیلئے گاڑی کی خریداری یا ملکیت کی منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح یہ ہو گا۔ 800 سی سی تک 10 ہزار روپے ‘ 851 سے ایک ہزار سی سی 20 ہزار روپے‘ 1001 سے 1300 سی سی تک 30 ہزار روپے) 1301 سی سی سے 1600 سی سی 50 ہزار روپے‘ 1601 سی سی سے 1800 سی سی تک 75 ہزار روپے‘ 1801 سی سی سے 2000 سی سی تک ایک لاکھ روپے 2001 سے 2500 سی سی ڈیڑھ لاکھ روپے ایڈوانس ٹیکس لیا جائیگا۔ 3 ہزار سی سی سے زائد قوت کی گاڑی پر اڑھائی لاکھ روپے ایڈوانس ٹیکس ہو گا۔ نان فائلرز کیلئے گاڑی کی خریداری یا ٹرانسفر پر ٹیکس کی شرحیں حسب ذیل ہوں گی۔ 850 سی سی تک 10 ہزار روپے 1000 851 سی سی 25 ہزار روپے ‘ 1001-1300 سی سی 40 ہزار روپے‘ 1301-1600 سی سی ایک لاکھ روپے‘ 1601-1800 سی سی ڈیڑھ لاکھ روپے ‘ 1801-2000 سی سی تک 2 لاکھ روپے‘ 2001-2500 سی سی تک 3 لاکھ روپے ایڈوانس ٹیکس ہو گا۔ دوسری جانب حکومت نے وائرلیس انٹرنیٹ پر 14 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔ 1500 روپے ری چارجنگ کرنیوالے صارفین اب 1750 روپے ادا کریں گے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر سگریٹ پر ٹیکس سے 127 روپے حاصل کریگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے بینک ٹرانزیکشن پر اب تک کاٹے گئے 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس میں سے 0.3 فیصد واپس کردیا جائے۔

مزیدخبریں