کچھ ادارے آئینی حدود کو پامال کر کے کام کرنا چاہتے ہیں: رضا ربانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں جمہوریت بار بار ڈی ریل ہوتی رہی، آئین کو بار بار معطل کیا گیا،کچھ ادارے حدود کو پامال کر کے کام کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا اداروں نے اپنی حدود پار کیں تو وفاق کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ صوبائی خود مختاری پر سمجھوتہ خطرناک ہو گا۔ پاکستان میں جمہوریت ارتقائی مراحل میں ہے۔ ہمیں برداشت سے کام لینا ہو گا جلد بازی کہیں نظام کو تباہ نہ کر دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...