اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کے حکم نامہ کیخلاف عمران خان کی درخواست پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30جولائی تک ملتوی کر دی۔ خواجہ آصف نے عمران کیخلاف الزام لگایا تھا کہ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے حاصل ہونیوالے چندے سے دبئی میں سرمایہ کاری کی۔ اس الزام پر عمران نے خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ عمران خان نے ماتحت عدالت میں درخواست دی تھی کہ خواجہ آصف نے اپنے جواب میں بعض غیر متعلقہ باتیں کی ہیں لہٰذا انہیں حذف کیا جائے تاہم ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے 30اپریل 2015ءکو یہ درخواست مسترد کر دی تھی جسے عمران خان نے عدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا۔
نوٹس
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران کی درخواست پر خواجہ آصف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا
Jul 14, 2015