ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان نیوکلئیرپروگرام پر تاریخی معاہدہ ہوگیا

Jul 14, 2015 | 16:19

ایران اور چھہ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام پر معاہدہ ہو گیا ہے ،ایران کے وزیرِ خارجہ محمد جاوید ظریف اور یورپی یونین کی فارن پالیسی کی سربراہ نے ویانا میں مشترکہپریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا ،ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کو نیوکلیئر طاقت تسلیم کرتے ہوئے پر امن مقاصد کیلیے یورینیم افزودگی کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ اس پر لگی اقتصادی پابندیاں بھی اٹھ گئی ہیں ،ایرانی ٹی وی کے مطابق ایران اور چھہ عالمی قوتوں کے درمیا ہونیوالا معاہدہ دس سال تک چلے گا اس دوران ایران اپنا ایٹمی پروگرام پر امن مقاسڈ کیلیے جاری رکھے گا اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے افسران اسے باقاعدگی سے چیک کرتے رہینگے ، ادھر ایران کے چھہ عالمی قوتوں سے معاہدے کے بعد تہران میں جشن کا سماں ہے اور لوگ اس معاسہدے پر بے حد خوش ہیں ،جنوبی کوریا نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران معاہدے کے بعد امید ہو چلی ہے کہ شمالی کوریا بھی کسی ایسے ہی معاہدے کے نتیجے میں اپنا ایٹمی پروگرام ترک کر دے گا

مزیدخبریں