پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں الطاف حسین کی جانب سے فوج کےخلاف نازیبا زبان استعمال کرنےکی شدید مذمت کرتےہوئے مطالبہ کیاگیاہے کہ رینجرز کراچی میں عوام کو یرغمال بنانےوالےبھتہ خوروں،ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے،قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کو انٹرپول کےذریعےوطن واپس لا کر مقدمہ چلا کر قرار واقعی سزا دی جائے