لاہور (وقائع نگار خصوصی) ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملکی معیشت ڈانواں ڈول اور قومی خزانہ خالی ہونے کے باوجود ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ سادگی کے اسلامی اصول اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔