ابرار قتل کیس میں گرفتار دل نواز کی اہلیہ نے شوہر کی رہائی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

Jul 14, 2016

کراچی(آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں ابرار قتل کیس میں گرفتار نوسرباز دل نواز کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ ابرار قتل کیس میں گرفتار ملزم دل نواز کی بیوی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ اتوارکی رات سندھی مسلم سوسائٹی میں گاڑی پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار تھے اور اس کا شوہر بے گناہ ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ دلنواز کا نام مقدمے سے خارج کرکے اسے باعزت بری کیا جائے۔

مزیدخبریں