لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظہر سلیم نے اورنج ٹرین منصوبے کو چیلنج کرنے والے وکلاء کو دھمکیاں دینے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سمیت حکومتی وزراء اور افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی عدالت نے آئندہ پیشی پر بحث کیلئے فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا عبداللہ ملک کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سائل نے اورنج ٹرین منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے عدالت عالیہ نے منصوبے کے راستے میں آنے والی گیارہ تاریخی عمارتوں کے ارد گرد تعمیر کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ وغیرہ نے سائل کو مختلف ذرائع سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔