لاہور (سٹاف رپورٹر) ہنجروال پولیس نے مرغزار کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مار کر گھڑ ڈور پر جواء کروانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، 11 پی ٹی سی ایل سیٹ 2 ایل سی ڈیز، 2 سی پی یو 1 لیپ ٹاپ، 1 ٹیپ ریکارڈر، 2 انٹرنیٹ ڈیوائس، 1 بک و دیگر سامان برآمد کر لیا۔ قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز منتظر مہدی نے جواریوںکے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی صدر فیصل مختار نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بناکر جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔
ہنجروال : گھڑ دوڑ پر جواء کرانے والے 3 بکیئے گرفتار
Jul 14, 2016