امریکی خاتون جسٹس نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا، استعفیٰ دیں: ریپبلکن امیدوار

نیویارک (آئی این پی) ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ایک اور خاتون سامنے آ گئی۔ امریکی سپریم کورٹ کی خاتون جسٹس روتھ بدر جنس برگ نے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کو جھوٹا اور غیر مستقل مزاج قرار دےدیا۔ٹرمپ نے خاتو ن سے فوری معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔ ٹرمپ میں ٹیکس ریٹرن سامنے نہ لانے کیلئے مستقل مزاج کا فقدان ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ ٹرمپ کے دماغ میں جو آتا ہے بول دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی صدارت ملک اور سپریم کورٹ کیلئے ناقابل تصور ہوگی ، اگر وہ جیت گئے تو وہ نیوزی لینڈ چلی جائیں گی۔ جواب میں ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنس برگ کا دماغ چھوٹا ہے۔ جھوٹا کہنے پر انھیں استعفیٰ دینا چاہیئے۔
جھوٹا

ای پیپر دی نیشن