وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2016ء کیلئے انتظامات مکمل کر لئے

Jul 14, 2016

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2016 کے لیے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حج فلائٹ آپریشن 3 اگست سے شروع ہوگاجو 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔فلائٹ آپریشن میں چار ائیر لائنز شریک ہوں گی جس میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز، ایئر بلیواور شاہین ایئر شامل ہیں ٗ حجاج کی واپسی کا عمل 17 ستمبر سے شروع ہوگا ۔ ادھرعید الفطر کے فوری بعد تمام حاجی کیمپوں میں عازمین کی تربیت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں