حیدرآباد: نئے افسر کے آتے ہی پولیس مقابلہ، ہاف فرائی کا سلسلہ شروع

حیدرآباد( نامہ نگار) حیدرآبادمیں نئے ایس ایس پی امجد شیخ کے چارج سنبھالتے ہی پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کر مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان مظہرشانی کے مطابق پولیس نے اولڈ پاور ہاﺅس کے علاقے میں دوران چیکنگ ایک مشتبہ شخص کو روکاجس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عامر عرف عرشی ولد محمد حنیف یونٹ نمبر11 لطیف آباد کا رہائشی ہے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے اس طرح ہاف فرائی اور فل فرائی کے حوالے سے مخصوص شہرت رکھنے والے ایس ایس پی عرفان بلوچ کا تبادلہ حیدرآباد سے کئے جانے کے بعد اور ان کی جگہ امجد شیخ کے چارج سنبھالنے کے بعد حیدرآباد پولیس کی جانب سے کسی ملزم کو مبینہ مقابلے میں زخمی( ہاف فرائی) کرکے گرفتار کئے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ہاف فرائی کی اصطلاح زیادہ تر ایسے افراد کے لئے استعمال ہوتی ہے جنہیں پولیس ٹانگ باالخصوص گھٹنے پر گولی ماری اور وہ عمر بھر کے لئے چلنے سے معذور ہوگئے ۔پولیس کے مبینہ مقابلوںمیں گولیوں کا نشانہ بنا کرموت کے منہ میں جانے والوں کے لئے فل فرائی کی اصطلاح سامنے آئی مبینہ مقابلوںمیں ہلاکتوں او ر زخمی کئے ۔بعض ملزمان یا ان کے ورثاءکی جانب سے عدالتوں سے رجوع کیا گیا تاہم جرائم پر قابو پانے کا فل فرائی اور ہاف فرائی فارمولا تاحال زیر عمل ہے۔
ہاف فرائی

ای پیپر دی نیشن