نئی دہلی(آئی این پی ) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مذبح خانے بند کرانے پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی میدان میں آگئیں اور یوگی کو کھر ی کھری باتیں سنا کر دنیا کے سامنے شرمندہ ہونے پر مجبور کردیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پتہ نہیں یوگی آدتیہ ناتھ نے کتنی گائیوںکو چارہ کھلا یا ہو گاجو آج یوپی کے وزیر اعلی بن گئے ورنہ ان میں ایسے کوئی گن نہیں ہیں ، سمجھ میں نہیں آرہا کہ نریندر مودی کو یوگی میں ایسا کیا نظر آیا کہ ایک چرواہے کو وزیر اعلی بنا دیا ۔ آپ ہندو ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سب کو ہندو بنا سکتے ہیں ۔ طنزیہ انداز میں کہا آپ کی وجہ سے ہی آج گائے سینہ تان کر مونچھوں کو تاؤ دیتی پھر رہی ہے،آجکل گائے بھی کہتی ہے کہ کسی کو ہمت نہیں ہے کہ مجھے ہاتھ لگا دے کیونکہ میرا باس یوگی ہے ۔ راکھی ساونت نے یوگی آدتیہ کو کہا شائد آپ نے قرآ ن پاک نہیں پڑھا ، اسے پڑھیں کیونکہ حضرت موسیٰؑ کے دور میں اللہ نے من و سلویٰ اترا تھا۔ جس طرح بھارتی مسلمان ہندوؤں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے آپ کو بھی مسلمانوں کے معاملات میں دراندازی نہیں کرنی چاہیے، گائے بھینس مت کھا ، اگر گائے کو ذبح نہیں کرنے دیتے تو مرغی اور بکروں کو کیوں ذبح کرتے ہو کیا وہ جانور نہیں ہیں ۔