ایبٹ آباد (این این آئی) ایبٹ آباد میں بچے کو گدھے سے باندھ کر قتل کرنے والے ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔گزشتہ روز ایبٹ آباد کے تھانہ لوارا کی حدود میں یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا جہاں زمیندار نے گدھا کھیت میں گھسنے پر اس کے ساتھ آنے والے 8 سالہ بچے مزمل کو گدھے کے ساتھ باندھ کر پتھریلی زمین پر بھگایا جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہو کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔
زمیندار/ ریمانڈ