کابل(این این آئی)افغانستان کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے بتایا ہے کہ اول نائب صدر رشید دوستم پر اغوا اور ٹارچر کے مقدمے کو ملکی سپریم کورٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان نائب صدر کے ازبک قبیلے کے ایک رہنما احمد اشچی نے دوستم اور ا±ن کے باڈی گارڈز پر الزام لگایا تھا کہ گزشتہ برس نومبر میں ا±سے اغوا کرنے کے بعد ٹارچر اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔
اشچی کو شمالی افغان صوبے جوزجان کے دارالحکومت سے اغوا کیا گیا تھا۔ سیاسی ذرائع کے مطابق اشچی ازبک رہنما دوستم کے ناقد ہیں اور یہی اغوا و ٹارچر کا سبب بنا۔ رشید دوستم ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ افغان صدر نے ان الزامات کی چھان بین کا معاملہ اٹارنی جنرل کے سپرد کر رکھا تھا۔
رشید دوستم
افغان نائب صدر رشید دوستم کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حوالے کردیا گیا
Jul 14, 2017