واشنگٹن/پیرس (این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ دوروزہ سرکاری دورے پیرس پہنچ گئے جہاں انہوں نے فرانسیسی صدر امانوئیل میکخواں سے ملاقات کی اورانسدادِ دہشت گردی پر مذاکرات بھی کیے گئے ،ٹرمپ کا یہ دورہ پہلی جنگِ عظیم میں امریکی فوج کی شمولیت کو صد سال پورے ہونے کی مناسبت سے ترتیب دیا گیا ہے۔
آج(جمعہ کو )امریکی صدر ٹرمپ اور ا±ن کی اہلیہ، ملانیا سالانہ ’بیسل ڈے پریڈ‘ میں شرکت کریں گے، جس میں فرانسیسی اور امریکی فوج کے ارکان شامل ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرانسیسی صدرمیکخواں نے کہا کہ ہم نے آپسی مفاد والے تمام معاملات پر بات چیت کی ہے جس میں وہ معاملے بھی شامل ہیں جن میں ہمارے درمیان نااتفاقی ہے، جب کہ بہت سے ایسے معاملات ہیں جن میں پہلے ہی مل کر کام کیا جا رہا ہے۔۔ مثال کے طور پر دہشت گردی کے خطرات، شام اور لیبیا کے بحران، اور ایک دوسرے کے مفاد والے کئی ایک معاملات شامل ہیں۔ادھر ایک اعلیٰ امریکی اہل کار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ملاقات میں شام کی صورتحال اور امریکہ فرانس تعاون کے علاوہ دہشت گردی سے بچاو¿ کے معاملات ہی زیادہ تر زیر غور آئے۔
ٹرمپ/پیرس
ٹرمپ کی پیرس آمد،فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات ،انسداددہشت گردی پرمذاکرات
Jul 14, 2017