نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 5 کروڑ کی لاگت سے نئی آسٹروٹرف بچھانے کا فیصلہ

Jul 14, 2017

لاہور (آئی این پی) نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جس کیلئے دنیا کی ٹاپ لائن ڈیسوٹرف بچھائی جائے گی جس پر 50ملین لاگت آئے گی جبکہ پرانی ٹرف نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے گراو¿نڈز 2میں بچھایا جائے گا، ڈائریکٹرسپورٹس جاوید رشید چوہان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی بلیو آسٹروٹرف پریکٹس گراو¿نڈمیں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف تبدیلی کی منظوری دے دی، منصوبے پر 50ملین خرچ ہوں گے، نئی آسٹرو ٹرف کیلئے ڈیسوکمپنی کوورک آرڈر دیا گیاہے ،ٹرف میں کوئی خرابی نہیں ہے، کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے یہ ٹرف نیشنل ہاکی سٹیڈیم گراو¿نڈ 2 میں منتقل کی جاری ہے۔

مزیدخبریں