لندن (سپورٹس ڈیسک) امریکا کی وینس ولیمز اور سپین کی گاربائین مگوروزا ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ امریکی ٹینس سٹار چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کےلئے پرامید ہیں۔ومبلڈن ٹینس میں خواتین کے پہلے سیمی فائنل مرحلے میں امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز اور برطانیہ کی جوہانا کونٹا مدمقابل ہوئیں۔ وینس ولیمز نے سٹریٹ سیٹس سے برٹش کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سپین کی گاربائین مگوروزا نے سلواکیہ کی ٹینس پلیئر کو شکست دی۔ سپنش ٹینس سٹار نے چھ ایک اور چھ ایک سے فتح سمیٹ کر سلواکین حریف کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔ ہفتے کو فائنل میں گاربائین اور وینس ولیمز کا مقابلہ ہو گا۔
وینس ولیمز، گار بائین مگو روزاومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئیں
Jul 14, 2017