.وزیراعظم کا ایف زیڈ ای سے تنخواہیں لینا ثابت کریں تو جو چاہیں سزا دیں: حسین نواز

اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر) حسین نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایف زیڈ ای سے کوئی تنخواہ نہیں لی۔ اگر ثابت کر دیں تو ہمیں جو چاہیں سزا دیدیں۔ علاوہ ازیں حسین نواز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نجی ائر لائنز کی پرواز ای۔کے 615کے ذریعے برطانیہ چلے گئے۔ حسین نوازچند روز قبل دوحہ اور پھر برطانیہ کے دورے سے واپس وطن پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ حسین اور حسن نواز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے وطن آئے ہوئے تھے۔ حسن نواز پہلے ہی برطانیہ جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...