;;چین خلاءمیں پہلی بار ٹیلی پورٹ کرنے میں کامیاب،امریکہ ترقی یافتہ ممالک کو بھی پچھاڑ دیا

Jul 14, 2017

بیجنگ (بی بی سی) چین نے سائنس کی دنیا میں ایسی کامیابی حاصل کرلی ہے جو اب تک امریکہ، روس یا دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی حاصل نہیں کرسکے اور پہلی بار ایک چیز کو زمین سے خلاءتک ٹیلی پورٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ چینی سائنسدانوں ک یایک ٹیم نے ایک فوٹون کو زمین سے بالائی خلاءمیں تین سو میل کے فاصلے پر گردش کرنے والے سیٹلائیٹ تک ٹیلی پورٹ کیا اور اس عمل کو کوانٹم entanglement کہا گیا ہے۔ یہ اب تک کسی چیز کو اتنے فاصلے تک بھیجنے کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ سائنسدانوں نے ایک ماہ تک تبت میں واقع اپنے اسٹیشن سے لاکھوں فوٹونز کو خلاءمیں بھیجنے کا تجربہ کیا اور وہ 900 سے زائد بار کامیاب رہے۔

مزیدخبریں