امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں کا الرقہ کے ایک اور گا¶ں الاقریشی پر قبضہ

دمشق/الرقہ (اے پی پی+این این آئی) امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں کے گروپ سیرئین ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوو¿ں کی چڑھائی کا سلسلہ جاری ہے۔ داعش کے جنگجوﺅںکو ایک اور گاو¿ں سے پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی باغی گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ الرقہ کے نواح میں واقع گاو¿ں الاقریشی پر قبضہ کرنے کے بعد داعش کا ایک حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔ سیرئین آبزرویٹری کے مطابق الاقریشی کا گاو¿ں داعش کی ایک فوجی چھاو¿نی کی حیثیت رکھنے کے علاوہ اس میں نئے جنگجوﺅں کی تربیت کا ادارہ قائم تھا۔ دریں اثناءاقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا ہے کہ ا±سے شامی شہر الرقہ تک خوراک فراہم کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران پہلی مرتبہ الرقہ کے شہریوں کو خوراک فراہم کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی ڈبلیو ایف پی کے مطابق اس وقت وہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے آٹھ مختلف مقامات پر انتہائی مشکل حالات میں گزر بسر کرنے والے دو لاکھ افراد کو خوراک اور ضروریاتِ زندگی فراہم کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...