آسڑیلیا میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے ہاتھ میں پاﺅں کا انگوٹھا لگا دیا

Jul 14, 2017

سڈنی (آئی این پی )آسڑیلیا میں ڈاکٹروں نے ایک شخص ہاتھ میں پاﺅں کا انگوٹھا لگا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک آسٹریلین شخص کےہاتھ کے انگوٹھے میں آپریشن کر کے اس کے پاﺅں کا انگوٹھا لگا دیا گیا ہے۔ اس شخص کا انگوٹھا ایک بیل نے ٹھوکر مار کر الگ کر دیا تھا۔20 سالہ زیک مچل اپریل میں ویسٹرن آسٹریلیا کے ایک دور دراز علاقے میں اپنے فارم پر زخمی ہو گئے تھے۔انگوٹھا جوڑنے کے لیے ان کے دو ناکام آپریشن ہوئے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ ان کے پاﺅں کا انگوٹھا کاٹ کر ہاتھ میں لگا دیا جائے۔ یہ آپریشن آٹھ گھنٹوں تک جاری رہا۔

مزیدخبریں