چین نے ٹیلی کمیونیکشنز فراڈ میں ملوث 35 جاپانیوں کو گر فتا ر کر لیا

بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی چین میں مواصلاتی شعبے میں فراڈ کے الزام کے تحت 35 جاپانی شہریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ان جاپانیوں کو پولیس نے 30 جون سے گرفتار کر رکھا ہے۔ ترجمان نے اس مناسبت سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔ تاہم جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی نے جنوب مشرقی چینی صوبے فوجیان کے حکام سے درخواست کی تھی کہ ان جاپانیوں کی گرفتاری میں مدد کی جائے کیونکہ یہ ٹیلی کمیونیکشنز کے ایک فراڈ میں ملوث ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے جاپانی حکام کو مطلع کر دیا ہے کہ طے شدہ معاہدے کے تحت مفرور جاپانیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن