گندہ کچن، زنگ آلود برتنوں کااستعمال ، معروف قلفہ پروڈکشن یونٹ کوسےل کر دیاگےا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے اللہ ہوقلفہ پروڈکشن ےونٹ،اور رستم ٹرےڈرز کو فالودہ سوےوں مےں حشرات کی موجودگی، فرش پر گندگی اور پانی کھڑا ہونے، فرےزر کی دےواروں پر پھپھوندی کی افزائش، دےواروں پر مکڑی کے جالے، کچن مےں سگرےٹ کے باقےات، بدبو اور،زنگ آلود کنٹےنر استعمال کرنے،جانوروں کی خوراک کے ساتھ برتنوں کو رکھنے،اور پہلے سے دئے گئے نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے کی بناءپر سےل کر دےااورمہر سوئےٹس آوٹ لےٹ،مہر سوئےٹس پروڈکشن ےونٹ،گجرانوالہ سوئےٹس ہاوس صادق پولٹری پرائےوےٹ لمےٹڈکواشےاءخوراک نہ ڈھانپنے، برتنوں کی دھلائی کے لئے صرف استعمال کرنے اور کھڑے پانی سے برتن دھونے، اشےاءخوراک پر مکھےوں کی بہتاب اور ملا زمےن کی ذاتی اور جگہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کی بناءپربالترتیب 5000,12000,2000,25,000 اور مجموعی طور پر 44,000 جرمانہ عائدکےا گےا۔ اس کے علاوہ ٹےم نے عباسی جنرل سٹور،عثمان رےسٹورنٹ،عمر جنرل سٹور،فاروق جنرل سٹور،راکٹ سموسہ پوائنٹ،شکےل رےسٹورنٹ،رائل ہوٹل اےنڈ رےسٹورنٹ،وےلی وےو رےسٹورنٹ،اشتےاق اےنڈ سنزسوئےٹس،اکبر عباس جنرل سٹور،پنجاب سرحد ڈھابہ ہوٹل،عامر ڈھابہ ہوٹل،ہزارہ جنرل سٹور،خےبر نان سےنٹر،نعےم کرےانہ اےنڈ جنرل سٹور،مری پوائنٹ،احمد جنرل سٹور،بسم اللہ ہوٹل اور ونٹاڈا رےسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر بہتری کے نوٹس اور لائسنس نوٹسس جاری کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن