پرویز خٹک کا مستقبل مشکوک، ایم کیو ایم لندن کے ٹکٹ پر بھی الیکشن لڑنے میں عار محسوس نہیں کرتے:امیر مقام

Jul 14, 2017

سوات(نامہ نگار)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اخباری بیان پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اقتدارکی خاطر پرویزخٹک پیپلزپارٹی،امیرحیدرہوتی اوراب عمران خان کی پارٹی کابھی حصہ بن گئے ہیںجبکہ آئندہ انتخابات میںبھی پرویزخٹک کامستقبل مشکوک ہے بلکہ بہت جلدپاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکرلیںگے۔انہوںنے کہاکہ پرویزخٹک کومعلوم ہوناچاہئے کہ میںنے مقتدر سیاسی جماعت چھوڑ کراس وقت کے اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی تھی جبکہ پرویزخٹک اقتدارکی خاطر ایم کیوایم لندن کے ٹکٹ پربھی انتخابات لڑنے میںعارمحسوس نہیںکرتے، انہیںاپنے گریبان میںجھانکناچاہئے کہ انہیںعوام کا مفادعزیزہے یااقتدار، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اردو کے کہاوت چھاننی اور کوزے کے مصداق ہیں، اقتدار کیلئے تین چارپارٹیاں بدلنے والے شخص کو کسی کی مخالفت زیب نہیں دیتی۔ انجینئر امیرمقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک وزیراعظم کے منظورشدہ منصوبے پر تختیاںلگاکرعوام کی آنکھوںمیںدھول جھونک رہے ہیں، میں نے جلوزئی میںمرکزی حکومت کی جانب سے منظورشدہ220-KVA گرڈسٹیشن کاافتتاح کیاجبکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جڑوبہ نوشہرہ میںوزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدمحمدنوازشریف کی منظورشدہ منصوبے کاافتتاح کیا،صرف یہی نہیںبلکہ چترال میںبھی گزشتہ حکومت کے منصوبے کاافتتاح کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمارحیم دادخان کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رحیم دادخان کی پریس کانفرنس پرافسوس ہے کہ مردان اورملاکنڈعوامی فلاح کے منصوبے کوسیاست کی نذرکررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سوئی گیس کامنصوبہ شانگلہ کانہیں پورے ملاکنڈڈویژن کاہے تاہم پہلے سے 8انچ پائپ لائن مردان اورملاکنڈ دونوں کیلئے ہے جس سے دونوںاضلاع میںکم دباﺅکامسئلہ مزیدسنگین ہوتاجارہاہے،ملاکنڈڈویژن کیلئے نئے پائپ لائن بچھانے سے مردان میں بھی کم دباﺅ کامسئلہ مستقل بنیادوںپرحل ہوجائیگااور8انچ پائپ سے صرف ضلع مردان کے عوام مستفید ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پائپ لائن کی مخالفت سے مردان میںکم دباﺅکامسئلہ صرف زیادہ نہیںہوگابلکہ سوئی گیس کی مدمیں مزیدمشکلات کابھی سامنا ہوسکتا ہے تاہم ملاکنڈڈویژن اور ضلع مردان میںسوئی گیس کے مسائل کاحل صرف نیاگیس پائپ لائن ہی ہے اوراسے سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے۔

مزیدخبریں