خیبر ایجنسی کے علاقہ ذخہ خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرخودکش حملہ ناکام بنادیا گیا جبکہ جوابی کارروائی میں 2حملہ آور ہلاک کردیئے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقے ذخہ خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرخودکش حملہ آوروں نے حملہ کرنے کوشش کی اورسیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں دونوں خودکش حملہ آورہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرارہے جبکہ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔