لاہور (کامرس رپورٹر) اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریوینو میں ججز کی تعداد کم ہونے کے باعث اسلام آباد میں 7091لاہور میں 16779کراچی میں 4720پشاور میں 1003سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں، جِن کے باعث اربوں ریفنڈز کی ادائیگی اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کو ٹیکسز جمع نہیں ہو پارہے، چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریوینیو چوہدری نذیر احمد نے ٹیکس بار کونسل کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ لاءمنسٹری ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت ممبران کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ التوا کا شکار کیسز جلد نپٹائے جائیں،تیس ہزار کے لگ بھگ نئے کیسز ممبران کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پینڈنگ پڑے ہیں،چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریوینیو چوہدری نذیر احمد نے ٹیکس بار کے وفود اورمحمد افضل ، محمد حسن شہباز، محمد عامر عبدالقدیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گُفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اِنشاءاللہ میرٹ پر کیس کے فیصلوں سے ATIRکی ساکھ بہتر ہوئی۔ اور ٹیکس ادا کرنے والے افراد کو ریلیف کیلئے تمام اقدامات اُٹھائے گئے جبکہ جاوید طاہر مسعود بھٹی ، ذولفقار خان ، سید تنصیر بُخاری ، محسن ندیم، میاں عبدالغفار اور دیگر ٹیکس ماہرین نے کہا کہ حکومت ATIRکے ممبران کو میرٹ پر بھرتی کرکے ایف بی آر آفیسرز کی غلط اسیسمنٹ پر نوٹس لیا جائے۔