اکنامک کوریڈور سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا: خواجہ خاور رشید

Jul 14, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر) مسلم لےگ (ن) ٹرےڈرز ونگ پنجاب کے سےنئر نائب صدر و اےف پی سی سی آئی رےجنل قائمہ کمےٹی برائے امن وامان کے چےئرمےن خواجہ خاور رشےد نے کہا ہے کہ سی پےک کے باعث غےر ملکی سرماےہ کاری مےں اضافہ ہو رہا ہے۔ سی پےک منصوبہ کی تکمےل سے پاکستان دنےا کی بڑی معےشتوں مےں شامل ہو گا۔ منصوبے کی وجہ سے معےشت تےزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ سی پےک مےں شامل توانائی منصوبوں کی تکمےل سے آنے والے وقت مےں توانائی بحران کا خاتمہ، انفراسٹرکچر کی بہتری، علاقائی ربط ، کاروباری مسابقت مےں اضافہ، بےرونی سرماےہ کاری مےں اضافہ، بے روزگاری مےں کمی اور مجموعی قومی پےداوار مےں اضافہ ہوگا۔ سی پےک کی بدولت غےر ملکی سرماےہ کاری مےں اضافہ ہورہاغےر ملکی سرماےہ کاری مےں مزےد اضافے کے لئے حکومت مراعات پےکج کے اعلان کے ساتھ ساتھ بجلی و گےس کی قےمتوں مےں کمی کرے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی سرماےہ کاروں کو تحفظ دے اور اقتصادی زونز کا کنٹرول نجی شعبے کو دےا جائے۔

مزیدخبریں