معاشی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے: راجہ حسن اختر

لاہور (کامرس رپورٹر ) صدر و فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری (اےف پی سی سی آئی) رےجنل قائمہ کمےٹی برائے”کان کنی و معدنےات“ کے چےئرمےن راجہ حسن اختر نے کہاہے کہ پاکستان جےسے ترقی پزےر ملک مےں سےاسی استحکام ہمےشہ سے ہی اےک چےلنج رہا ہے، معےشت کی گروتھ کےلئے ملک مےں سےاسی استحکام انتہائی ضروری ہے ،ملک سےاسی عدم استحکام کا متحمل نہےں ہو سکتا۔ تمام سےاسی پارٹےوں کو عوام کے مفاد اور ملک کی بہتر ہوتی معےشت کو مدنظر رکھا کر اپنی سےاست کرنا ہو گئی۔ انہوں نے مزےد کہاکہ پاکستان جےسے ترقی پزےر ملک مےں سےاسی استحکام ہمےشہ سے ہی اےک چےلنج رہا ہے اور جب ملک سےاسی عدم استحکام کا شکار ہوا تو اس کو بہت سی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ سےاسی استحکام ملکی ترقی مےں اہم کردار ادا کرتا ہے۔،سےاسی عدم استحکام سے ملک کی معےشت کو زےادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ حسن اختر نے مزےد کہاکہ جب بھی ملک مےں سےاسی عدم استحکام دےکھا گےا تو اس کا سب سے پہلا اثر ملکی معےشت پر ہوا اور سٹاک مارکےٹ مےں واضح طور پر مندی دےکھی گئی اس کے علاوہ کسی حد تک دوسرے ممالک سے بھی تعلقات اثر انداز ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...