یورپی یونین کی بھارتی غیرمعیاری چاول کی درآمد پر پابندی‘ پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے سنہری موقع

Jul 14, 2017

کراچی (این این آئی) یورپی یونین کی جانب سے چاول میں پائے جانے والے فنگس کوختم کرنے کیلئے زرعی ادویہ کے استعمال کی شرح میں کمی سے متعلق سخت معیارات کے باعث بھارتی چاول کی برآمدات خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کیلئے گرتی ہوئی چاول کی برآمدات کو بڑھانے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے۔ یورپی یونین نے یکم جنوری 2018ءسے باسمتی اول میں کیڑے مار دوا Tricyciazole کی کم سے کم سطح 0.01 ملی گرام فی کلوگرام مقرر کر دی ہے جبکہ بھارتی باسمتی چاول میں یہ سطح بہت بلند ہے اور آئندہ 3 سال تک بھارت کیلئے یہ سطح حاصل کرنا انتہائی دشوار ہے۔ خوش قسمتی سے پاکستانی باسمتی چاول میں اسی کیڑے ما دوا کی شرح یورپی معیار کے مطابق ہے۔

مزیدخبریں