ورلڈ بینک کے ثالثی ٹربیونل نے ریکوڈک کیس میں ٹیتھیان کاپر کمپنی کے حق میں رولنگ دے دی، فیصلے کے نتیجے میں پاکستان کو ساڑھے 11ارب ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔پاکستان نے ٹیتھیان کاپر کمپنی پر بدعنوانی اور بے ضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے ثالثی ٹربیونل سے کمپنی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی ۔ورلڈ بینک کے ثالثی ٹربیونل نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی تھی۔اب ٹربیونل نے کمپنی کے حق میں رولنگ دے دی ہے ، جس کے نتیجے میں پاکستان کو ساڑھے 11ارب ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔