مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا ہوا، دھماکے میں ایک سو انسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے.بی اے پی رہنما سراج رئیسانی بھی دھماکے میں شدید زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، سراج رئیسانی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے. لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش تھا، سراج رائیسانی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے بھائی ہیں اور پی بی بتیس سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں. سابق وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور ان کے بھائی نواب زادہ سراج رئیسانی ایک ہی حلقہ سے امیدوار ہیں، نواب سراج رئیسانی کے بیٹے میر حقمل رئیسانی دوہزار گیارہ میں ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔