جی ڈی اے کو بدمعاشی کا لائسنس دینے سے گریز کیا جائے‘ سعید غنی

Jul 14, 2018

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے وفاقی اور سندھ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جی ڈی اے والوں کو بدمعاشی کا لائسنس دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے حوالے سے سندھ حکومت کے لکھے ہوئے خط کی تردید کافی نہیں۔ اگر حکومت سندھ نے کوئی خط نہیں لکھا تو ذوالفقار مرزا پر جعل سازی کا مقدمہ داخل کرکے گرفتار کیا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ نگران حکومت ذوالفقار مرزا پر کڑی نظر رکھے کیونکہ وہ غصے میں آکر کوئی بھی واردات کر سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ جی ڈی اے والوں کی کوئی اہمیت نہیں اگر یہ سارے سڑک پر کھڑے ہوں تو کوئی منہ اٹھا کر انہیں دیکھے بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح واضح نظر آرہی ہے۔

مزیدخبریں