پمز میں بھرتیوں کا عمل سست روی کا شکار، کنٹریکٹ ملازمین کو حکومت کی تشکیل تک نہ ہٹایا جائے: سپریم کروٹ

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت +آئی این پی) سپریم کورٹ نے وفاق کو پمز میں تقرریوں سے متعلق رپورٹ پندرہ روز میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی‘ چیف جسٹس نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو حکومت کی تشکیل تک نہ ہٹایا جائے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پمز ہسپتال میں 921 تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پمز میں بھرتیوں کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ گریڈ سولہ سے اوپر بھرتیوں کا عمل فوری شروع کیا جائے۔ عدالت نے وفاق کو پمز میں تقرریوں سے متعلق رپورٹ پندرہ روز میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو حکومت کی تشکیل تک نہ ہٹایا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...