پشاور(بیورورپورٹ)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے بنوں میںریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کی تفتیش کیلئے سات اراکین پر مشتمل جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے ۔اُنہوںنے ٹیم کو فوری طور پر بنوں روانہ ہونے ، سانحہ کے حقائق اکھٹا کرنے اور مجرموں کو جلد ازجلد انصا ف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ دہشت گرد اور مجرم سزا سے نہیں بچ پائیں گے اُنہیں بہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جا ئے گا۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔نگران صوبائی وزراء اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میںشرکت کی ۔نگران وزیراعلیٰ نے بنوں میں سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
دوست محمد
بنوں دھماکے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل‘مجرم بچ نہیںپائینگے‘دوست محمد
Jul 14, 2018