اسلام آ باد(آن لائن)وفاقی پولیس نے جنرل الیکشن 2018ء کے سلسلہ میں سیاسی نمائندوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد پولیس کے تینوں ڈویژنز سے فوکل پرسنز نامزد کر دئیے ہیں جن کا تعلق آپریشنز، سکیورٹی اور ٹریفک ڈویژن سے ہو گا، سیاسی رہنما، امید وار، ان کے منیجرز اپنی مصروفیات کے پیش نظر سکیورٹی، ٹریفک معاملات، اپنی موومنٹ، ریلی یا کارنر میٹنگ کی کلیئرنس کے لیے ان فوکل پرسن سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کو بہترین سکیورٹی مہیا کی جا سکے۔ اسلام آباد سکیورٹی ڈویژن پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شیر محمد فوکل پرسن ہوں گے جن کو نامزد کیا ہے جن سے دفتر فون نمبر 051-2275049، موبائل فون 0300-5082481، فیکس نمبر 051-9246599پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی محمد حسین لاسی کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، جن کا رابطہ نمبر 051-9261992، موبائل فون نمبر 0333-5168803اور فیکس نمبر 051-9201568 ہے جبکہ آپریشنز ڈویژن پولیس کی طرف سے انسپکٹر ابرار حسین کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے جن سے ان کے دفتر فون نمبر 051-9108303، موبائل فون نمبر 0333-5352674فیکس نمبر 05109108190 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
امیدواروں کی سہولت کیلئے اسلام آباد پولیس نے فوکل پرسنز نامزد کر دئیے
Jul 14, 2018