پی آئی اے کا حج آپریشن شروع، 300 سے زائد عازمین پر مشتمل پہلی پرواز روانہ

Jul 14, 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کا حج آپریشن شروع ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے پہلی حج پرواز پی کے 7001 تین سو سے زائد عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔ پرواز گزشتہ رات دو بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کے سی ای او ضیا قادر نے عازمین کو ائرپورٹ پر الوداع کہا۔

مزیدخبریں