نوازشریف کیخلاف فیصلہ قدرت کا انتقام اور مکافات عمل ہے:قمرزمان کائرہ

لالہ موسیٰ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر سابق وفاقی وزیر اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 70چوہدری قمر زمان کائرہ نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں گاکھڑی اور لالہ موسیٰ وارڈ نمبر 17کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ قدرت کی طرف سے انتقام اور مکافات عمل ہے اپنے دور میں احتساب بیورو کے چیئرمین سیف الرحمان خان کے ذریعے آصف علی زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنانے والے نواز شریف آج خود اس کا شکار ہو گئے ان پر ابھی تو ایک کیس میں کرپشن ثابت ہوئی ہے اور سزا ملی ہے ابھی دو مقدمات پر فیصلہ آنا باقی ہے ، شریف خاندان کی ایک فیصلے سے ہی ہوائیاں اڑ گئی ہیں ، ملک میں انتشار اور تلخی کی سیاست کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور ایک سزا یافتہ شخص کا استقبال محض کرپشن چھپانے اور ریاست میں بدامنی کے سوائے کچھ نہیں ، ن لیگ کو انتشار کا راستہ چھوڑ کر عدالتو ں کے فیصلے قبول کرنے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...