نوازشریف، مریم کی گرفتاری پر افسوس خدا دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے: نثار

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے اڈیالہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا۔ چوہدری نثار نے نوازشریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل پہنچانے کی خبر آئی ہے، مسلم لیگ سے 34 سال کا تعلق ہے، مجھے افسوس ہو رہا ہے۔ ’12 سے 14 افراد نے مسلم لیگ (ن) بنائی تھی تاہم مسلم لیگ (ن) بنانے والے افراد نواز شریف سے الگ ہو گئے لیکن صرف میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا‘۔ اس دن سے بچنے کے لئے نوازشریف کو فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا‘۔ ’اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے، قوم فیصلہ کرے کہ کیا نوازشریف کو غلط مشورہ دیا تھا۔
نثار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...