راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد کی صدر شاہد غفور پراچہ کی سربراہی میں چیف کمشنر انکم ٹیکس حامد عتیق سرور سے ملاقات کی ،اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نواب خان اور کمشنر کینٹ جاوید اقبال بھی موجود تھے ،جبکہ مر کزی انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد میں طارق جدون ساجد بٹ ،شیخ اظہر ،خالد پرویز بیگ،راجہ توحید ،سہیل اختر ،چوہدری کامران سعید ،عمر مشتاق ، ،کینٹ کے صدرشیخ حفیظ ،جنرل سیکرٹری ظفرقادری ،اور دیگر بھی موجودتھے،ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے چیف کمشنر حامد عتیق سرور نے بتایاہے کہ ٹیکس کی ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس خسارہ ساڑھے سات فیصد تک پہنچ گیاہے ،لیکن اب ٹیکس ایمنسٹی سکیم آپ کو محفوظ سر مایہ کی ذمہ داری دیتی ہے ،جس میں آپ پچاس فیصد تک ادائیگی کرکے اپنے سر مائے ،جائیداد ،گاڑی ،اور دیگر اثاثہ جات کو آسانی سے ڈکلیئر کر سکتے ہیں ،جس پر کوئی پوچھ گوچھ نہ ہو گی ،سکیم کی صورت میں بہترین سہولت فراہم کی جارہی ہے ،اس حوالے سے محکمہ انکم ٹیکس آپ سے بھرپور تعاون کر رہا ہے ،اگر کسی کا آڈٹ نکلتا ہے تو وہ بھی دو سال میں ایک بار آڈٹ کا سامنا کرے گا ،جس پر تاجروں کی جانب سے مرکزی صدر شاہد غفور پراچہ ،جنر ل سیکرٹری راجہ تو حید اور کینٹ کے صدر شیخ حفیظ جنرل سیکرٹری ظفر قادری نے انکا شکریہ اداکیا اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اچھی سکیم پیش کی گئی ،تاجر ہمیشہ سرکاری اداروں سے تعاون کر تے ہیں اور مسائل با ہمی مشاورت سے حل کر نے پر یقین رکھتے ہیں ،ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں ،ٹیکس ریکوری میں تاجر نمائندوں کو شامل کریں ،جبکہ ٹیکس ادا کر نے والے تاجروں کو شامل کریں ،تاجروں کو اس سکیم میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے ،آخر میں تاجروں نے چیف انکم ٹیکس کمشنر کا شکریہ اداکیا ۔