صوبہ بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر ز کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنروں کو تفویض

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ زراعت پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنروں کو تفویض کر دئیے گئے یہ اختیارات سیکشن28-A پنجاب ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹس آرڈیننس کے تحت تفویض کئے گئے ہیں اس ضمن میںحکومت پنجاب نے نوٹیفکشن نمبرSO(E)3-2/2018 جاری کر دیا ہے جس کی رو سے درج ذیل مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرز کو دئیے گئے ہیں جو اپنی ڈیوٹی کے علاوہ یہ فرائض سرانجام دینے کے پابند ہوں گے اس ضمن میںجاری نوٹیفکشن کی رو سے مارکیٹ کمیٹیوں کے فنڈ عمومی اخراجات کے علاوہ منجمند رہیں گے اور اگر ان فنڈز کی کسی خاص وجہ سے درکاری ہو تو اس کیلئے قبل از استعمال محکمہ جاتی منظوری لازمی ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن