ملتان (سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن سٹیفن اولسن نے ومبلڈن ویل چیئر سنگلز فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سویڈن سے تعلق رکھنے والے اولسن نے گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں برطانیہ کے ایلفی ہیوٹ کو 2-6‘ 4-6 ہرا دیا۔ فائنل میں ارجنٹائن کے گسٹاوو فرنینڈس سے ہو گا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے جواشیم گیرارڈ کو 1-6‘ 6-4‘ 2-6 سے کورٹ بادر کیا۔
ومبلڈن ویل چیئر فائنل میں سٹیفن اولسن اور گسٹاوو فرنینڈس آمنے سامنے
Jul 14, 2018