نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ایک عدالت نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایکگرجا گھر کے تین پاردیوں کے خلاف ایک خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے خوف سے ریاست کیرالا کے تین پادریوں نے قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے کوچی میں واقع ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔پولیس نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد کہ تین پادری کئی سال تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، اس مہینے کے شروع میں تحقیقات شروع کیں۔ پادریوں کو خدشہ ہے کہ پولیس انہیں گرفتار کر لے گی۔ہائی کورٹ کے جج وجے راگھوان نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ پولیس کے ان خدشات کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ پادری آزاد رہنے کی صورت میں شواہد کو ضائع کر سکتے ہیں اور تفتیش کے دوران گواہوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
بھارت، عدالت کا تین پادریوں پر خاتون سے مسلسل جنسی زیادتی کے مقدمے میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا
Jul 14, 2018