ماسکو (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے اعلیٰ ترین مشیر علی اکبر ولایتی سے ماسکو میں ملاقات کی۔ روسی خبر رساں اداروں نے اس ملاقات کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔علی اکبر ولایتی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کے روس کے ساتھ سٹریٹیجک تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ روسی صدر کو ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے پیغامات پہنچائیں گے۔ ایران اس وقت اپنے خلاف بحال کی گئی امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش میں ہے۔
روسی صدر کی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر سے ملاقات
Jul 14, 2018