لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ کے زیر انتظام دوسرا حج عمرہ تربیتی کورس آج سے جامع مسجد القادسیہ میں شروع ہو گا۔ کل تک جاری رہے گا۔ بعد نماز مغرب شروع ہونے والا تربیتی کورس جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مفتی محمد یوسف طیبی کروائیں گے۔ خواتین کے لیے با پردہ الگ انتظامات ہوں گے۔ مفتی محمد یوسف طیبی دوران کورس حج کے ارکان، مناسک اور ایام حج کے احکام و مسائل پر سیر حاصل گفتگو اور بعدازاں شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیں گے۔