بیرونی قوتیں بزدلانہ کارروائیاںکرکے الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں: میاں اویس

Jul 14, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، قاری محمدیوسف احرار اور قاری محمدقاسم بلوچ نے اکرم خان درانی اور سراج رئیسانی پردہشت گرد حملوںکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوںکا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، معصوم اوربے گناہ لوگوںکا خون بہانا کہاںکی انسانیت ہے۔ بیرونی نادیدہ قوتیں ایسی بزدلانہ کاروائیاںکرکے ملک میں الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں اور پاکستان کوناکام ریاست ڈکلیئر کرانا ان کا بنیادی مقصدہے لیکن ہم اللہ سے امید کرتے ہیںکہ وہ انشاء اللہ اپنے ان ناپاک مقاصد میںکبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیںگی۔

مزیدخبریں